کراچی بار ایسوسی ایشن کا 2جولائی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

June 30, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کے ترجمان اسلم خٹک ا یڈووکیٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن متفقہ طور پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی مشترکہ طور پر اعلان کردہ 2جولائی 2019کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور 2جولائی کو عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ ہوگا ۔