ویمنز ورلڈ کپ فٹبال: امریکا مسلسل دوسری بارچیمپئن بن گیا

July 08, 2019

دفاعی چیمپئن امریکا نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہالینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹبال کے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا، یوں مسلسل امریکا دوسری بار چیمپئن بن گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

میچ کے دوسرے ہاف میں ڈی کے اندر ہالینڈ کی گراٹ نے امریکی کھلاڑی ایلکس مورگن کو لات مار کر گرایا ، جس پر ریفری نے ٹی وی ری پلے کے بعد امریکا کو پینلٹی دی۔

موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راپینوئی نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

آٹھ منٹ بعد امریکا کی لاویلی نے کئی کھلاڑیوں کو ڈاج دے کر میچ کا خوبصورت گول کر کے ٹیم کو فائنل میں 0-2 سےفتح سے ہمکنار کیا۔

ہالینڈ کی گول کیپر نے میچ میں پانچ سے چھ گول بچائے۔

میچ میں ایک پاکستانی شائق بھی قومی جھنڈا تھامے موجود تھا۔

فائنل میچ کیلئے امریکا کی ٹیم ایلیسا ناہیر، سماتھی میوس، بیکی سائربرن، لیلی او ہارا، ابے ڈہل کیمپر، جولی ایرٹز، ایلکس مورگن، میگن راپینوئے (کپتان)، روز لاویلی، ٹوبن ہیٹ کرسٹل ڈن جبکہ ہالینڈ کی ٹیم ساری وان ونینڈال (گول کیپر کپتان)، ڈیسائیری وان لنٹیرین، اسٹیفانی وان ڈیر گراف، انوک ڈیکر، شیریدا اسپٹسے، ویویانی مائیڈیما، ڈانیلی وان ڈی ڈونک، لائیکے مارٹنز، جیکی گروئنن، ڈومینیکے بلڈورتھ اور لائنتھ بیرین اسٹین پر مشتمل تھی-