’وفاقی وزیر صحت 3ارب کھا کر فرار ہوگیا‘

July 10, 2019

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر صحت 2سے 3ارب روپے کھا کر فرار ہوگیا۔

حافظ آباد میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزراء احسن اقبال اور مریم اورنگزیب نے خطاب کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت 2سے 3ارب روپے کھا کر فرار ہوگیا، لیکن کسی پر کرپشن کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کا نظام فیل ہوچکا ہے، جو کرپشن ختم ہوچکی تھی وہ واپس آرہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج معیشت تباہ ہوچکی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم صرف اقتدار میں رہنا چاہتا ہے، اسے عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے مشرف کی آمریت بھی دیکھی اور جیل بھی گئے،ہم پر جو بھی الزام لگانا ہے وہ عوام کے سامنے لگائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی جنگ اقتدار کے لئے نہیں،ن لیگ پاکستان کو بچانے کے لئے نکلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہوتے تو آج پاکستان خود مختار اور خوشحال ہوتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف موجودہ حکمرانوں کی طرح بھیک نہیں مانگتے تھے، جب ملک ترقی کر رہا تھا تو کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دی جا رہی تھی۔