سی ڈی اے نے دو ہائوسنگ سکیمیں غیر قانونی قرار دیدیں

July 12, 2019

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون IVکے موضع تمیر میں کمانڈر سیف ہاؤسنگ سکیم اور موضع موہڑہ نور بنی گالہ میں بابر انکلیو ہاؤسنگ سکیم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ان سکیموں میں پلاٹس کی خریداری سے باز رہیں۔