پوجا بٹرا کی مسلمان اداکار سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ شادی

July 13, 2019

اپنے دور میں بالی ووڈ کی صف اوّل کی اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی پوجا بٹرا نے 42 سال کی عمر میں بالی ووڈ اسٹار نواب شاہ سے مقبوضہ کشمیر میں خفیہ طور پر دوسری شادی کر لی ہے۔

کافی سالوں میڈیا سے دور رہنے والی پوجا بٹرا کے حوالے سے گزشتہ کافی دنوں سے ان کے معاشقے کی خبریں تو سامنے آ رہی تھیںمگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ اچانک شادی کر لیں گی۔

پوجا بٹرا کے شوہر بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں اور کئی بڑی فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں، ان کی آنے والی فلم میں دبنگ تھری بھی شامل ہے، دونوں کی شادی کی خبریں ابھی صرف ذرائع کے حوالے سے بتائی جا رہی ہیں تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ پوجا بٹرا نے 2002ء میں ڈاکٹر سونو اہلووالیہ سے بھی شادی کی تھی جس کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں، مگر ان کی یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چلی اور 9 سال بعد سونو اور پوجا کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

طلاق کے بعد پوجا کی ملاقات نواب شاہ نامی بالی ووڈ اسٹار سے ہوئی اور آہستہ آہستہ ان کی ملاقاتوںاور قربتوںکی داستانیںدونوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی پوسٹ کی گئی تصاویر سے سامنے آنے لگیں۔

ایک بھارتی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ پوجا بٹرا اور نواب شاہ نے جموں و کشمیر میں خفیہ شادی کرلی ہے اور اب وہ اس کی باقاعدہ رجسٹریشن کروائیں گے۔

واضحرہے کہ رواں سال عید کے موقع پر نواب شاہ نے انسٹاگرام پر پوجا کے ساتھ تصویر شیئر کر کے اپنے ریلیشن شپ کا اعتراف کیا تھا، نواب نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ انہیں 46 سال بعد اپنی سول میٹ ملی ہے۔