پیرس: انجینئر احمد آزیر کا ادارہ منہا ج القران کا دورہ

July 13, 2019

انجینئر احمد آزیر نے پیرس میں ڈاکٹر پیر سید کمال حسین شاہ کے ہمراہ ادارہ منہا ج القران لاکونیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

انجینئر احمد آزیر نے علامہ حسن میر قادری سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر انجینئر پروفیسر احمد آزیر نے مرکز منہاج القرآن کی کارگردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ انجینئر احمد آزیر کا تعلق ترکی سے ہے حج بیت اللہ کی سعادت سے قبل اپنے پیر و مرشد ڈاکٹر سید کمال حسین کی ملاقات کیلئے پیرس آئے تھے۔

اس موقع پر پورے عالم کیلئے امن و سلامتی بالخصوص ترکی، پاکستان اور فرانس کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔