یورپی کمیشن کی صدارت کے لئے جرمن وزیردفاع نامزد

July 14, 2019

برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلامرکل نے یورپی کمیشن کی صدارت کی امیدوار کے طور پر ارزلا فان ڈیر لائن کی مناسب حمایت نہ کرنے پر اتحادی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یورپی کمیشن کی صدارت کی امیدوار کے طور پر ارزلا فان ڈیر لائن کی مناسب حمایت نہ کرنے پر اتحادی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یورپی پارلیمان میں خاتون سیاستدان فان ڈیر لائن کو اس اہم یورپی عہدے پر منتخب کرنے کی خاطر آئندہ منگل کو رائے شماری کی جائے گی۔ کئی حلقے جرمن وزیر دفاع کی اس نامزدگی کو متنازعہ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم مرکل نے وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل سیاستدانوں پر زور دیا ہے کہ یورپی کمیشن کے صدر کے لیے فان ڈیر لائن بہترین شخصیت ہیں۔