بگلہ سیاح سے سینڈوچ چھین کر فرار

July 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانیہ میں بگلہ سیاح کے ہاتھ سے سینڈوچ چھین کر فرار ہوگیا۔

یہ واقعہ برطانوی ملک ویلز کے ٹاؤن Tenby میں پیش آیا جب ایک شخص سینڈوچ ہاتھ میں تھامے سڑک سے گزر رہا تھا کہ بگلہ موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے سیاح کے ہاتھ سے سینڈوچ چھین کر فرار ہوگیا اور پیٹ پوجا کی۔

اس اچانک حملے پر وہ شخص ہکا بکا رہ گیا اور یقین آنے پر بگلے کو پکڑنا چاہا لیکن بگلہ فوراََ اڑ گیا جبکہ وہاں موجود افراد یہ منظر دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔