کوہلی سے بھارتی ون ڈے ٹیم کی قیادت چھن جانے کا امکان

July 16, 2019

ممبئی (جنگ نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں شکست کھانے کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے ٹیم کی قیادت سے محروم ہوسکتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ قیادت کو تقسیم کرنے پر غور کررہا ہے۔ محدود اوورز کی کرکٹ میں ذمہ داری ر وہت شرما کے سپرد کی جاسکتی ہے تاکہ ورلڈکپ 2023 کی سمت ابھی قدم بڑھائے جائیں۔ جبکہ ٹیسٹ کی قیادت بدستور کوہلی کے پاس رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ حکام دورئہ ویسٹ انڈیز سے قبل اس تجویز پر تبادلہ خیال کرینگے۔