بلا تفریق احتساب سے ہی کرپشن ختم ہوسکتی ہے :ندیم ممتاز قریشی

July 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ بلا تفریق احتساب کے عمل سے ہی ملک سے کرپشن اور کرپٹ افراد کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ملکی مسائل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہونا حکمران طبقہ کی نااہلی اور بدنیتی کے سوا اور کچھ نہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مظلوم کو انصاف اور ظالم و کرپٹ افرادکو منطقی انجام تک پہنچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بے بنیاد الزامات سے بھری پڑی ہے ،اس لئے اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ ان سے پیچھا چھڑاتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔