بین اسٹوکس کو ’’سر‘‘ کا خطاب ملنے کا امکان

July 17, 2019

لندن (جنگ نیوز) انگلش ورلڈکپ ہیرو بین اسٹوکس کو ان کی شاندار کارکردگی پر ’’سر‘‘ کا خطاب دیے جانے کا امکان ہے۔ برطانیہ میں وزیر اعظم کے دوڑ میں شامل دونوں امیدوار بورس جانسن اور جیریمی ہنٹ اس بات پر متفق ہیں۔ خیال رہے کہ اب تک ملکہ برطانیہ کی جانب سے 11 انگلش کرکٹرز ’’نائٹ‘‘ قرار دیا جاچکا ہے۔