دی ہیگ:عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

July 17, 2019

دی ہیگ (آئی این پی) عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج بروز بدھ سنائے گی۔تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے پاکستان اور بھارت کے وکلا کے دلائل سننے کے بعدکلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست پرفیصلہ کررکھا ہے۔عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج بروز بدھ کو سنائے گی۔فیصلہ سننے کیلئے پاکستان کی ٹیم اٹارنی جنرل کی قیادت میں ہیگ پہنچ گئی، فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سنایا جائے گا۔