جامعہ کراچی، ایم ایس(فارما کولوجی) میں اس سال داخلے نہیں ہونگے،رجسٹرار

July 17, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2019-20ء) کے داخلوں کے لئے مشتہر ہونے والے اشتہار میں ایم ایس(فارما کولوجی) میں بھی داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ امسال ناگزیر وجوہات کی بناء پر شعبہ ہذا میں داخلے نہیں دیئے جاسکتے ۔لہذا مذکورہ شعبہ میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ امسال ایم ایس(فارما کولوجی) کے لئے داخلہ فارم جمع نہ کرائیں۔