سیاسی کشیدگی سے عوام کا نقصان ہورہا ہے، ضیاء عباس

July 17, 2019

کراچی( پ ر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی سے عوام کا نقصان ہورہا ہے، مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافے سے عوام پریشان ہیں، اپوزیشن پانی، بجلی ، گیس اور لوڈ شیڈنگ سمیت کسی بھی عوامی ایشوز پر لائحہ عمل بنانے میں ناکام ہیں اور اس کی توجہ صرف خود کو احتساب کے عمل سے بچانے پر مرکوز ہے، عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہوچکے ہیں اور ان کے ذہنوں میں جمہوری نظام کے حوالے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔