رانا ثناء اللہ کا اپنی گاڑی سے منشیات سے لاتعلقی کا اظہار

July 17, 2019

اسلام آباد (زاہد گشکوری )اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی خصوصی تفتیشی ٹیم جس کی سربراہی بریگیڈئیر رینک کے افسر کررہے ہیں نے گزشتہ دو روز کے دوران 6گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی ہے ، یہ ٹیم مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ سے تفتیش کرے گی ، عہدیدار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے اپنی گاڑی سے برآمد ہونے والی منشیات سے لاتعلقی کا اظہار کیا، منگل کے روز لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے راناثناء اللہ اور ان کیساتھ گرفتار دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی تھی جس کے بعد پانچ رکنی ٹیم آئندہ دو ہفتوں تک منشیات اسمگلنگ کے ہائی پروفائل کیس میں اپنی تفتیش جاری رکھے گی ۔ اے این ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے پیر کے روز لاہور میں رانا ثناء اللہ سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ عہدیدار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے اپنی گاڑی سے برآمد ہونے والی منشیات سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور صاف گوئی سے بتایا کہ ان کا منشیات کے کاروبار سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔