تجاوزات کیخلاف آپریشن ، متعدد غیرقانونی تعمیرات گر دی گئیں

July 17, 2019

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت شہر کے مختلف علا قوں با لخصوص26 نمبر چونگی، جی ٹی روڈ اسلام آبادپر غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا۔ اس دوران 6باؤنڈری والز، 2سروس سٹیشن، 2 چھپر ہوٹل، 4کھوکھا کیبن، 5واش رومز، 6آر سی سی شیڈز، 2گیٹ اور ایک فینس کو مسمار کر کے 2ٹرک ضبط شدہ تجاوزات کا سامان سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔ سیکٹر F-8/4میں بھی گھروں کے باہرتعمیر کردہ 15گارڈ پوسٹس اور سٹریٹ نمبر62اور64 میں لوہے کی نصب شدہ فینس کو بھی ختم کر دیا گیا۔دریں اثناء سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ کو گزشتہ روز بنی گالہ میں ایک مارکی کے خلاف آپریشن میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اپریشن کے نام پرصرف مارکی کا صدر دروازہ اوربیرونی دیواروں کے شیشے توڑکرٹیمیں واپس آگئیں ۔مارکی کے عملہ نے سی ڈی اے کی گاڑیوں پر پتھرا ئو بھی کیا ۔