عثمان بزدار نے بارش میں پھنسی خواتین کو لفٹ دیدی

July 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بارش میں پھنسی خواتین کو لفٹ دے دی۔

لاہور میں بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے وزیراعلیٰ پنجاب اپنی گاڑی میں سڑکوں پر نکل پڑے ، جہاں انہوں نے پانی میں پھنسی خواتین کواپنی گاڑی میں لفٹ بھی دی اور منزل تک پہنچایا۔

بوہڑ والا چوک کے قریب ایمپریس روڈ پر چند خواتین بارش کے پانی میں کھڑی تھیں، انہیں دیکھ کر وزیراعلیٰ نے گاڑی روکی، خواتین کو لفٹ کی آفر کی، گاڑی میں بٹھایا اور بس اسٹاپ پر چھوڑ دیا۔

وزیراعلیٰ نےسیف سٹیز اتھارٹی آفس کا دورہ بھی کیا اور مانیٹرنگ روم سے شہر کے مختلف علاقوں میں جمع پانی اوراس کی نکاسی کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔