چھوٹے سفر کیلئے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیار

July 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا کی ایک کمپنی نے چھوٹے سفر کے لیے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیارکرلیا ہے۔

اس طیارے کو لفٹ کا نام دیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک بحفاظت پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

یہ طیارہ مختصر تفریحی سفر کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

اسے اڑانے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ صرف جوائے اسٹک کے ذریعے اڑایا جاسکتا ہے ۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارہ اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا ۔