لاہور پولیس کابچوں پرتشدد کی روک تھام کیلئے خصوصی مہم چلانے کافیصلہ

July 18, 2019

لاہور(کرائم رپورٹر سے)لاہور پولیس نے بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور لاہور پولیس ہفتہ انسداد تشدد اطفال منائیں گے۔ اس ضمن میں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے وفد نے چیئرپرسن سارہ احمد کی سربراہی میں ملاقات کی۔