ٹاسک فورسز کا آپریشن،149بجلی چور پکڑ ے گئے

July 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے 149بجلی چورپکڑلئے جن کو2 لاکھ26ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر42لاکھ 10ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔دریں اثنا ملتان پولیس نے میپکو حکام کی درخواستوں پر 4 بجلی چوروں امام بخش، عبدالقیوم، ابراہیم اورفاروق علی کے خلاف مقد مات درج کر لئے۔