غیرقانونی تعمیرات میں ملوث 8؍ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

July 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے رفاہی پلاٹوں پر کریم آباد ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام اور غیرقانونی تعمیرات میں ملوث 8ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، ملزمان میں امین، عیسیٰ خان، نذد علی، محمد علی شاہ، سکندر علی حمید اللہ اور دیگر شامل ہیں، درخواست ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، نیب کے وکیل نے بتایاکہ ملزمان نے 2006 میں بغیر منظوری پلان کے غیرقانونی طور پر فلیٹس اور دوکانیں بنا کر فروخت کردیں۔