امریکا نے ایرانی ڈرون مار گرایا

July 19, 2019

واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیاہےکہ امریکی بحری جنگی جہاز نے ایک ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعران کو کہاہےکہ امریکی بحری جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈران کو مار گرایا ہے،ایرانی ڈرون اشتعال انگیزی کر رہاتھا اور امریکا نے اپنے دفاع میں اس ڈرون کو مار گرایا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اس واقعے کے بعد امریکااور ایران کےدرمیان کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔دریں اثناء امریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سیلر بحیرہ عرب میں لاپتہ ہوگیا ہے۔ تاحال سیلر کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے