ایپکا کا احتجاجی جلسہ، مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

July 19, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایپکا ڈسٹرکٹ آفس کا کوآپریٹو میں احتجاجی جلسہ ہوا ، صدر ایپکا ملتان ڈویژن رانا اقبال نے کہا کہ حکومت ایپکا کےمطالبات تسلیم نہیں کررہی ، اپیکا نےمہنگائی کیخلاف احتجاج جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے حکومت سےمطالبہ کیا کہسرکاری ملازمین کے پے سکیل میں اضافہ کیا جائے،تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنا وفاقی و صوبائی سطح پر ہائوس رینٹ تمام سرکاری ملازمین کو 60 فیصد کی شرح سے دیا جائے، کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور کنٹریکٹ پالیسی کو ختم کیا جائے اس موقع پر جنرل سیکرٹری اظہر حسین گیلانی، شاہد حسین نقوی، ملک غلام عباس کھوکھر، قاری طارق ،محمد شریف بھٹی،علی حیدر نقوی، منصور رفیق نقوی، ملک طارق عوان، شاہد خان، محمد باسط سیال ،محمد خلیل الرحمنٰ ، شاہ محمد ارشد بھٹی و دیگر نے شرکت کی ،دریں اثنا میونسپل کارپوریشن ممتازآباد آفس میں اپیکا کنونشن ہو اجس میں جنرل سیکرٹری ایپکا خالد جاوید سنگھیڑا ،مختار احمد راٹھور، ملک ارشد پہلوان ، چوہدری اعجاز ارشد ، عبدالمجید قیصرانی ودیگرنے شرکت کی اور کنونشن میں طارق حمید لائٹ انسپکٹر کی ضمانت پر رہائی پر اظہار تشکر کیا گیا ۔