بھارت: ’اسپائیڈر مین‘ اور ’اسپائیڈر وومن‘ خطرناک بائیک اسٹنٹ کرتے ہوئے گرفتار

April 26, 2024

فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میںاسپائیڈرمین اور اسپائیڈر وومن کے کاسٹیوم میں ملبوس مرد اور خاتون کو خطرناک بائیک اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار جوڑی یوٹیوبر ہے اور انہیں موٹر وہیکل ایکٹ کی کئی دفعات کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یوٹیوبرز نے بائیک رائیڈنگ کی انسٹاگرام ریل آن لائن شیئر کرکے توجہ حاصل کی تھی۔