ٹرمپ کے نوبیل انعام یافتہ خاتون سے عجیب سوالات

July 20, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی غائب دماغی اور لاعلمی کے باعث ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی منافرت کے شکار افراد سے ملاقات کے دوران ٹرمپ اپنی غائب دماغی کے باعث عجیب و غریب سوالات کرتے رہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی صدر نے نوبیل انعام یافتہ عراقی یزیدی خاتون نادیہ مراد سے بھی عجیب سوالات کئے۔

نادیہ مراد نے ٹرمپ کو بتایا کہ ان کی والدہ اور 6 بھائیوں کو داعش نے قتل کردیا تھا۔

اس پر ٹرمپ نے استفسار کیا کہ اب یہ لوگ کہاں ہیں؟ نادیہ مراد نے توقف کے بعد کہا وہ مار دیئے گئے۔

انہوں نے نادیہ مراد سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کو نوبیل انعام کیوں ملا؟