جوہرآباد، لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ،مکینوں میں خوف

July 21, 2019

کراچی (پ ر) جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 14 مصطفیٰ مسجد کے نزدیک نقاب پوش موٹر سائیکل سوار خواتین سے لوٹ مار میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین خوف میں مبتلا ہیں، دو روزقبل جنگ کے کارکن فرخ ظفر کے اہلخانہ کو بھی گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، جس کی رپورٹ جوہر آباد تھانے میں درج کرا دی گئی ہے، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔