مصری فرعون طوطن خامن کے سونے کے تابوت کی مرمت شروع

July 21, 2019

قاہرہ ( نیوز ایجنسی ) مصر کے فرعونوں کے 18 ویں نسل سے تعلق رکھنے والے اور مصر پر حکمرانی کرنے والے کم عمر ترین فرعون طوطن خامن کے خستہ حال سونے کے تابوت کی دوبارہ مرمت کا کام شروع کردیا گیا ،دلچسپ بات یہ ہے کہ طوطن خامن کے سونے کے تابوت کی دوبارہ مرمت کا کام ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب کہ 2 ہفتے قبل ہی ان کے دھڑ کا پتھر کا بنا مجسمہ لندن میں ریکارڈ قیمت پر فروخت کیا گیا تھا،طوطن خامن کے دھڑ کے مجسمے کو لندن کے ’کرسٹیز‘ آکشن ہاؤس نے نیلام کیا تھا، تاہم مصری حکومت نے اس کی فروخت کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور انٹرپول سے مجمسے کو واپس مصر کے حوالے کرنے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔