26ویں آئینی ترمیم بے سود قبائلی اضلاع میں الیکشن ہوگئے

July 21, 2019

اسلام آباد ( طارق بٹ ) جلد بازی میں خیبر پختونخوا کی اسمبلی کی سیٹوں میں توسیع کے لئے کی گئی 26 ویں آئینی ترمیم بے سود ثابت ہوئی کیونکہ ہفتہ کو خیبر پختون خوا کے قبائلی اضلاع میں انتخابات ہوگئے۔ ایک پارلیمانی افسر کا کہنا تھا جلد بازی میں کی گئی آئینی ترمیم سینیٹ میں ہی پڑی رہی اور قبائیلی علاقوں کا خیبر پختون خواہ میں انظمام ہوگیا اور انتخابات بھی ہوگئے۔اس سلسلے میں میں مختلف ادوار آئے الیکشن کمیشن نے بھی مختلف شیڈولز جاری کئے مگر یکایک پختون تحفظ موومنٹ (PTM) کے محسن داوڑ کی طرف سے ایک پرائیویٹ بل نمودار ہوا اور بغیر کسی بحث کے آنا فانا پاس ہوگیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مختلف حوالوں سے الیکشن ملتوی کرنے کا کہا گیا مگر الیکشن کمیشن نے یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ الیکشن کے التوا کے لئے آئینی ترمیم درکار ہوگی ۔