دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا شبہ، جرمنی میں چھاپے

July 22, 2019

برلن(این این آئی)جرمنی کے شہر کولون اور ڈیورن میں پولیس نے ایک مسلمان گروپ کے ارکان کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس گروپ کو ممکنہ خطرہ قرار دیا جا چکا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ چھاپے ایسی خفیہ اطلاعات پر مارے گئے کہ مشتبہ افراد کسی دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ڈیورن شہر میں دو افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس ساتھ لے گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے اس بارے میں بیان ابھی تک جاری نہیں ہوا۔