کرائسٹ چرچ میں گیس دھماکا، متعدد لوگ زخمی

July 22, 2019

کرائسٹ چرچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے رہائشی علاقے میں گیس دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ نےوزی لےنڈ کی اےمرجنسی سروس کے مطابق کرائسٹ چرچ کے علاقے میں واقع گھر میںگیس جمع ہونے کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ وہی شہر ہے جہاں پر چار ماہ قبل دو مساجد مےں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 51 بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا ۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ فائر بریگیڈ سروس کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی نمبر پر بڑے پیمانے پر ہونے والے گےس دھماکے کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعدسپیشل کمانڈ یونٹ آگ بجھانے کی چار گاڑےاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق واقعے میں متعدد لوگ زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کرا دیا گیا ہے۔