واپڈا کے95ایس ڈی اوز اور ایکسین مستقل کرنے کانوٹیفکیشن

July 22, 2019

لاہور( سپیشل رپورٹر) وزارت آبی امور نے واپڈا میں کام کرنے والے 95ایس ڈی اوز اور ایکسین کو مستقل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ یہ انجنیئرز تین سال سے کنٹریکٹ پر کام کر ر ہے تھے جن کو ریگولرائزیشن بورڈ کی منظوری کے بعد مستقل کر دیا گیا ۔ مستقل ہونے والوں میں 83سول انجنیئر ، 7 جیالوجیکل انجنیئر، 5موسمیاتی انجنیئر شامل ہیں۔