سر زمینِ مہرو ماہ

July 28, 2019

(مکۂ مکرمہ میں ستائیس سالہ قیام کی رُوداد)

مصنّف: نجیب عُمر

صفحات : 304 ، قیمت : 500 روپے

ناشر: الحمد پبلی کیشنز، M-35،الفردوس پرائیڈ، بلاک 2 ،گلشنِ اقبال،کراچی

کتاب ملنے کا پتا: ویلکم بُک پورٹ، اُردو بازار ،کراچی

یہ کتاب بنیادی طور پر مصنّف کی سرزمینِ مہر و ماہ، حرمین شریفین میں کم و بیش تین عشروں پر مشتمل قیام اور اس متّبرک سرزمین پر بیتے لمحات کی سرگزشت پر مشتمل ہے۔ اس دوران حرمین شریفین کے مقاماتِ مقدّسہ کی زیارت اور ان کی دینی، مذہبی، تہذیبی و تاریخی عظمت و اہمیت کو دِل نشیں اسلوب میں تحریر کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف مکۂ مکرمہ اور مدینہ منوّرہ کی تاریخ سے واقفیت حاصل ہوتی ہے، بلکہ یہاں موجود مقاماتِ مقدّسہ اور زیارات سے بھی آگاہی ملتی ہے۔ اس کتاب کے بیش تر موضوعات مصنّف کے مشاہدات و تاثرات پر مبنی ہیں، جو انہوں نے دیارِ حرم میں بیتے ایاّم کے دوران قلم بند کیے۔ مصنّف کی ارض ِ مقدس، دیارِ حرم میں قیام کی یہ روداد قبلِ ازیں معاصر علمی رسائل میں قسط وار شایع ہوتی رہی ہے۔