پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلہ دیش میں مون سون سیلاب سے ہلاکتیں 684 ہو گئیں

July 23, 2019

نئی دہلی(اے ایف پی)جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان، بھارت، نیپال، اور بنگلہ دیش میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلاب اور اسکے نتیجے میں مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 684 ہوگئی۔ ایک کروڑ کے قریب افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، ہزاروں لاپتہ جبکہ لاکھوں لوگ اپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ سرکاری حکام نے650 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔