تعمیر وترقی کا سفر جاری،حکومت مدت پوری کریگی،محمد خان لہڑی

July 23, 2019

کوئٹہ (خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ ثانوی تعلیم صوبے کی پسماند گی کومد نظر رکھتے ہوئے ترقی کے جامع منصوبوں کے اجراء اور تکمیل کیلئے ٹھو س اقدامات اْ ٹھا رہا ہے۔صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے، پارٹی عہدیدار اور کارکن متحد رہیں۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عوامی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت نصیر آباد میں پارٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے حقیقی مینڈیٹ کا بخوبی ادارک کرتے ہوئے عوامی فلاح وبہبود کے جامع منصوبوں پرعمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ صوبے کی تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے۔