میپکو کے 6 افسروں کے تقرروتبادلوں کےاحکامات

July 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو اتھارٹی نے 6افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ، پراجیکٹ ڈائریکٹرکنسٹرکشن میپکو رانا محمد ایوب کو منیجر (پروکیورمنٹ )پی ایم یو میپکو ملتان کا اضافی چارج دیاگیاہے جبکہ ایکسین کبیروالاڈویژن ممتازعلی کلواڑ کو خالی اسامی پر ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو ڈویژن رحیم یار خان ، تعیناتی کے منتظر ایکسین نصراللہ خان ناصر کو ایکسین کبیروالا ڈویژن ، ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان راجیش کمار راٹھی کو خالی اسامی پر ایکسین آپریشن میپکو ڈویژن مظفرگڑھ ، ایڈیشنل ریجنل سٹور منیجر میپکو رحیم یار خان ثناء اللہ ظفر کو کرنٹ چارج بنیاد پر ایکسین آپریشن ڈویژن رحیم یار خان اورمیپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر ایس ڈی او ذوالفقار علی خاصخیلی کو خالی اسامی پر گلشن اقبال سب ڈویژن رحیم یار خان تعینات کیاگیاہے ۔