نوبیاہتا جوڑوں کیلئے ’پیزا ویڈنگ پیکیج‘ کا اعلان

July 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


شکاگو کی ’فروزن پیزا کمپنی‘ نے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے ’پیزا ویڈنگ پیکج‘ کا اعلان کردیا۔

’پیزا ویڈنگ پیکج‘ مقابلے کے تحت جیتنے والے ایک ہی جوڑے کو دیا جائے گا۔

’پیزا ویڈنگ پیکج‘ میں دلہن کے لیے پیزا گاؤن تیار کیا گیا ہے جو کہ دکھنے میں بالکل پیزا کی طرح ہوگا۔

پیزا گاؤن کے علاوہ ’پیزا پیکج‘ جیتنے والی دلہن پھولوں کے گلدستے کے بجائے ایسا گلدستہ لے گی جو کہ اس کے پیزا جیسے لباس سے مشابہت رکھتا ہوگا۔

اس پیکج میں ویڈنگ کیک بھی ہوگا جو کہ عام کیک کی طرح نہیں بلکہ پیزا سے بنا ہوا ہوگا۔

کمپنی کےمنیجر کا کہنا تھا کہ شادی ایک ایسا موقع ہوتا ہے جس میں آپ محبت کا جشن مناتے ہیں اور اس موقع پر اچھا کھانا ہی سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔