شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،بچہ زخمی

July 24, 2019

بنوں (نمائندہ جنگ)شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس سے ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ،ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقہ منظر خیل میں 12سالہ عبدالمتین دریائے ٹوچی میں سو کھی لکڑیاں جمع کررہا تھا کہ اچانک اُس کا پاؤں بارودی مواد پر آ گیا اور دھماکہ ہو گیا ۔زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اُس کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔