یونیورسل کریڈٹ ،معذور افراد کو پرانی تاریخوں سے بینیفٹس کی ادائیگی ہوگی

July 24, 2019

لندن (پی اے) حکومت کی جانب سے یونیورسل کریڈٹ پر عدالتی رولنگ تسلیم کرنے کے بعد 13000 سے زائد معذور افراد کو پرانی تاریخوں سے بینیفٹس کی ادائیگی کی جائے گی، ڈیپارٹمنٹ فار ورکس اینڈ پنشنز نے ہائی کورٹ کی رولنگ کے بعد پرانی تاریخوں سے بینیفٹس ادا کرنے سے اتفاق کیا ہے، عدالتی رولنگ میں قرار دیا گیا تھا کہ اس میںمردوںکے ساتھ امتیاز برتا گیا ہے۔ ویلفیئر ریفارمز کے سپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس سے پرانے اور پیچیدہ بینیفٹس سسٹم کو آسان اور سادہ بنانے میں مددملے گی، پیر کو ہائوس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے ورک اینڈ پنشنز سیکرٹری امبررڈ نے کہا کہ شدید ڈس ایبلٹی پریمیم کے مستحق افراد کو ان کے یونیورسل کریڈٹ کی جانب موو کرنے پر ٹرائزیشنل ادائیگیاں کی جائیں گی، انہوںنے کہا کہ جو لوگ پہلے ہی نئے سسٹم پر موو کرچکے ہیں وہ پرانی تاریخوں سے بینیفٹس ادائیگیوں کے مستحق ہوں گے، امبررڈ نے کہا کہ بینیفٹس کے دعوےداروں کو یونیورسل کریڈٹ بینیفٹس کے ساتھ 405پونڈ ماہانہ ملیں گے، اس سے قبل زیادہ سے زیادہ حد 360پونڈ تھی، امبررڈ نے کہا کہ 25-2024تک تقریباً 45000نادار دعویداروںکو 600 ملین پونڈ سپورٹ پیکج سے فائدہ ہوگا اور ماہانہ رقم ملے گی، تاہم شیڈو ورک اینڈ پنشنز سیکرٹری مارگریٹ گرین وڈ نے کہا کہ مس امبررڈ کی اپروچ انتہائی متنازع ہے،ان کا کہنا تھا کہ آخری لمحات میں ان ریگولیشنز کو پارلیمنٹ میں لانے سے روک دیا گیا، ایس این بی ایمپلائمنٹ ترجمان کرس سٹیفنز نے کہا کہ مختصر ترین نوٹس پر تبدیلیاں بے توقیر کرنے کے مترادف ہیں، امبررڈ نے کہا کہ اگلے مرحلے میں یونیورسل کریڈٹ کو ملک بھر میں پھیلا یاجائے گا اور ماہ رواں میں ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشنز ہیروگیٹ یارک شائر میںہزاروں افراد کی اپلائی کرنے کے سلسلے میں حوصلہ افزائی کرے گا، سکاٹ لینڈ میں ایم ایس پیز نے مطالبہ کیا ہے کہ یارکشائر میں اس کے اثرات کے خدشات کی وجہ سے اس کو متعارف کرائے جانے سے روکا جائے۔