موٹر سائیکل، رکشوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تردید

July 25, 2019

ایف بی آر نے موٹر سائیکل یا رکشوں پر بھاری ٹیکسز عائد کرنے کی تردید اپنے وضاحتی بیان میں کر دی ہے۔

ایف بی آر کی پالیسی انکم ٹیکس کے ممبر عتیق سرور کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکسز پر ردوبدل کا اطلاق کم آمدن والے طبقے کے لیے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل پر ودہولڈنگ ٹیکس کسی افسر کی ذاتی تشریح ہو سکتی ہے، ایف بی آر پالیسی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس اضافے کی کوشش میں چھوٹے طبقے کو چھوٹ ترجیح ہے۔

وا ضح رہے کہ میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایف بی آر نے موٹرسائیکل اور رکشوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 20 ہزار 900 روپے ہو جائے گی۔