لاہور سے جہلم ویلی کشمیر ریلی کا آغاز

July 27, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا میں اجا گر کرنے کے لیے مینار پاکستان سے کشمیر تک جہلم ویلی کشمیر ریلی کا آغاز ہو گیا ہے جس میں چالیس کے قریب بائیکرز ریلی کا حصہ ہیں۔

ریلی کے افتتاح کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ایم ایل اے محی الدین اعوان کا کہنا تھا کہ ان بائیکرز کا کشمیر میں شاندار استقبال ہوگا جو دنیا میں کشمیر کو ایک بہترین سیاحتی مقام کی راہ ہموار کرنے میں مدد کر رہے ہیں ۔

بائیکرز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سیاحت کے فروغ کے لئے ایسی ریلیاں نکالتے رہیں گے ۔

بائیکرز مختلفمقامات پرمختصرقیام کرتے ہوئے 3 روز میں کشمیر پہنچیں گے۔