گہری کھائی میں پھنسی گائے کو ریسکیو کر لیا گیا

August 10, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اٹلی میں ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں پھنسی گائے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق گائے چہل قدمی کرتے ہوئے پہاڑ سے نیچے کھائی میں جاگری،تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت ریسکیو ٹیم کو بلالیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے گائے کو کھائی سے نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر کی مدد لی اور اُسے بحفاظت باہر نکال لیا۔