مودی سرکار نے شق 370 کو غیر آئینی انداز میں ہٹایا، پریانکا گاندھی

August 13, 2019

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے مقبوضہ کشمیر پر نریندر مودی سرکار کے اقدام کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دے دیا۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت سے جڑی آئینی شق 370 کی منسوخی کے حوالے سے پریانکا گاندھی نے اپنے پہلے ردعمل کا اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو جس انداز سے منسوخ کیا ہے، وہ غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی سرکار نے جو انداز اختیار کیا، اس سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی۔

پریانکا گاندھی نے مزید کہا کہ اس اقدام کے لیے حکومت کی طرف سے جو کیا جانا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا، ہماری پارٹی بھارتی آئین کے تحفظ کے لیے ہمیشہ لڑی ہے اور اب بھی لڑے گی۔