کراچی میں جمعرات سے ہفتے تک پھر بارش کا امکان

August 13, 2019

کراچی میں جمعرات سے ہفتے تک مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اس حوالے سے ماہرین موسیمات نے بتایا ہے کہ خلیج بنگال میں ایک اور لو پریشر ایریا ڈیولپ ہوا ہے اور امکان ہے کہ یہ تیزی کے ساتھ مغرب کے سمت میں بھارتی ریاست راجستھان کی طرف بڑھے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لو پریشر مون سون بارشوں کا سبب بنے گا اور گرج چمک کے ساتھ تیز یا پھر معتدل بارش کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 15 اگست کو سہ پہر سے لیکر شام تک معتدل اور تیز بارشوں کا امکان ہے۔

بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 17 اگست تک جاری رہے گا اور اس سے کراچی کے شمالی اور مشرقی حصوں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔