جعلساز مودی کی ایک اور جعلسازی بے نقاب

August 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاکستان نے جعلساز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک اور جعلسازی کو بے نقاب کردیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نریندر مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور حکومت کے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے جعلی اقدام تیز کردیے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج جعلی اقدام کو میڈیا کے سامنے کنٹرول لائن کے پار کی کارروائی ظاہر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اس حوالے بھارتی فوج نے اپنے زیر اثر علاقے میں تیاری تیز کردی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جعلی جھڑپ اور پھر جوابی کارروائی کا ڈرامہ رچائے گی، اس حوالے سے تیاری مکمل کی جارہی ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جعلی جھڑپ کے لیے پوسٹیں تیار کر لی ہیں اور وہاں پاکستانی جھنڈے بھی لگا دیے ہیں۔

یادر رہے کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹکے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں پہلے ہی اس طرح کے خدشے کا اظہار کرچکے ہیں۔