صفائی کے ناقص انتظامات پر2زونل افسر،2سپروائزرمعطل

August 14, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکز ی دفتر میں عیدالضحی صفائی آپریشن کے حوالے سے پریس کانفرنس ہوئی ،پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید،چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی نے شرکت کی،پریس کانفرنس کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر33239 ٹن سے زائد آلا ئشیں اکٹھی کی گئیں ۔ خصوصی صفائی آپریشن کے دوران محکمے کے تمام افسران اور ورکز کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں ۔ چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی محمد اجمل بھٹی نےکہا کہ شہر سے ریکارڈ آلائشیں اکٹھی کی گئیں ۔صفائی کے ناقص انتظامات پر زونل آفیسر زون 22،عاصم بخاری، زونل آفیسر زون 12سمیت یونین کونسل 71اور 216کے سوپر وائز کو معطل کیا گیا۔ جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہری ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کریں اور جانوروں کی آلائیشوں کو ویسٹ بیگز میں ڈال کر قریبی کوڑے دان میں ڈالیں یا ایل ڈبلیو ایم سی کے عملہ کے حوالے کریں۔ ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جمیل خاور کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جا رہا ہے ۔