یوم پاکستان کیلئے سکیورٹی پلان،ون ویلنگ کیخلاف خصوصی فورس تعینات

August 14, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے یوم پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا اس دوران 4ایس پی،11ڈی ایس پی،31انسپکٹرزسمیت کل 1739پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی دیں گے، شہر بھر میں 3ریلیاں اور18مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات ہو ں گی، ایلیٹ فورس اور پولیس کمانڈوز کے دستے شہر بھر میں گشت کریں گے،ون ویلنگ اور ہلڑ بازی روکنے کیلئے خصوصی فورس بھی تعینات ہونگے،شہری بھی پولیس انتظامات میں بھرتعاون کریں تاکہ کسی بھی طرح کے ناخشگوار واقع سے بچا جا سکے،ملتان پولیس نے 14اگست یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ،سکیورٹی پلان کے مطابق ملتان شہر میں یوم پاکستان کے حوالے سے 3ریلیاں نکالی جائیں گی،علاوہ ازیں18مقامات پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوں گی،سب سے بڑی تقریب قلعہ کہنہ قاسم باغ ، آرٹس کونسل، نشتر ہسپتال،اسٹیٹ بنک،ڈی سی آفس ،ہائی کورٹ، سیشن کورٹ اورریجنل پولیس آفس اور سٹی پولیس آفس میں منعقد کی جائیں گی۔