جیکب آباد، علن خان جمالی اسکول میں بجلی کی عدم فراہمی سے طالبات پریشان

August 15, 2019

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آبادکے علن خان جمالی اسکول میں بجلی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے طالبات سخت پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے علن خان جمالی کیمپس اسکول میں ٹھیکیدار کی غٖفلت کی وجہ سے تعمیر کی گئی کلاسزمیں بجلی کی فٹنگ نہیں کی گئی جس کے باعث بغیر پنکھوں کے طالبات بند کمروں میں تعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیں ۔ طالبات نے ڈی سی سے مطالبہ کیاکہ اسکول میں بجلی کابندوبست کیا جائے۔