کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

August 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


کراچی، لاہور (نیوز ایجنسیاں) کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔یومِ آزادی پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے، اعزازی گارڈز کا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے 48 کیڈٹس پر مشتمل ہے۔ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔اسکے علاوہ مزار علامہ اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پشاور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات نے پرچم لہرایا اور اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔