جس طرح پاکستان آزاد ہواایسے ہی کشمیرآزادہوگا، رفیق تارڑ

August 15, 2019

لاہور( جنرل رپورٹر) سابق صدر مملکت رفیق تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان قدرت کا تحفہ ہے ، اس کی حفاظت ہم سب کو کرنا ہے، قائد اعظم محمد علی جناحؒ اگر الگ وطن حاصل نہ کرتے تو آج ہم ہندئوں کی غلامی کررہے ہوتے، وہ گزشتہ روز یوم آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ، تقریب کا اہتمام مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کیا، اس موقع پر رفیق تارڑ نے کہا کہ جس طرح پاکستان آزاد ہوا ہے اسی طرح کشمیر بھی آزاد ہوگا ، کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی ، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے ، بھارت دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔