وزیراعلیٰ بلوچستان نے اعجاز سنجرانی کو اپنا اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کردیا

August 16, 2019

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اعجاز سنجرانی کو اپنا اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کردیا، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اعجاز سنجرانی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔

چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اعجاز سنجرانی کواپنا اسپیشل اسسٹنٹ مقرر کیا ہے، ان کی تقرری اسپیشل اسسٹنٹ فور چیف منسٹر ایکٹ کی تحت کی گئی ہے۔

اعجاز سنجرانی کا تعلق چاغی کے علاقے نوکنڈی سے ہے۔